Pakistan

باجوڑ، سرکاری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا گیا دھماکہ سے سکول کے تین کمروں اور ایک مرکزی گیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے واڑہ ماموند لوئی خرکی میں افسوس ناک واقعہ، شرپسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا۔ذرائع کے مطابق واڑہ ماموند لوئی خرکی میں یونس ولد محمدی کے گورنمنٹ پرائمری سکول کو نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا، اس دھماکہ سے سکول کے تین کمروں اور ایک مرکزی گیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *