Pakistan

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، 10 دن میں 8 بار تبدیلیاں صرف 10 دن میں قیمتوں میں کئی تبدیلیاں، عوام پر اثرات برقرار

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے 42 پیسے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کے فیصلہ کے بعد سے اب تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار ردوبدل دیکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو 20 جولائی سے لے کر 30 جولائی کے عرصے میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تین بار کمی کی گئی ہے جبکہ پانچ بار اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کا گراف زیادہ تر اوپر ہی رہا، اس دوران ڈیزل کی قیمت میں سات بار اضافہ کیا گیا اور ایک بار بھی کمی نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *