Blog
سوات: امن مظاہرے میں خود کش دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق وزخمی دھماکہ پولیس کبل پولیس سٹیشن گیٹ کے سامنے ہوا ،زخمی ہسپتال منتقل

سوات میں امن مظاہرے کے دوران خود کش دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے ہیں۔ا بتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کبل چوک میں جاری امن مظاہرے کے دوران ہوا۔دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار اور سویلین کے زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔دھماکہ پولیس کبل پولیس سٹیشن گیٹ کے سامنے ہوا ہے۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو ایمبولنس اور سویلین گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے بعد مشتعل لوگوں نے پولیس سٹیشن پر حملے کی بھی کوشش کی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔