Blog
امریکا: پیدائش سے پہلے بچے کی کامیاب سرجری 29 سالہ خاتون کی حمل کے 26ویں ہفتے میں سرجری

برطانوی ڈاکٹروں اور امریکی ماہرین نے طب کی دنیا میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رحمِ مادر میں موجود بچے کی جدید سرجری کے ذریعے ایک سنگین پیدائشی نقص کامیابی سے درست کر دیا،جس کے بعد بچہ صحت مند حالت میں پیدا ہوا اور اب پانچ ماہ کا ہو کر معمول کے مطابق نشوونما پا رہا ہے۔29 سالہ مائزی سیویج کی حمل کے 26ویں ہفتے میں امریکا میں سرجری کی گئی۔ ان کا بیٹا پیدائش سے قبل تھیو کو گیسٹروشیسس نامی کیفیت میں مبتلا تھا، جس میں ناف صحیح طور پر تشکیل نہیں پاتی اور آنتیں جسم سے باہر نشوونما پاتی ہیں۔ماہرین نے جدید تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے بچے کی آنتوں کو دوبارہ پیٹ کے اندر منتقل کیا۔ تھیو اس منفرد کلینیکل ٹرائل سے فائدہ اٹھانے والا دنیا کا صرف تیسرا بچہ ہے۔تھیو کے والدین، مائزی سیویج اور جوش فرنچ (جو دونوں پیشے کے اعتبار سے اساتذہ ہیں) نے اس کامیاب علاج پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو ’ایک معجزہ‘ قرار دیا۔