Pakistan

حکومت نے ایک بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کردیا۔وزارت توانائی کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے جاری کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے کی معمولی کمی کردی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 385 روپے 86 پیسے سے کم ہو کر 383 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 333 روپے ایک پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز 328 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی تھی۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق 6 اگست 2026 کے لیے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *