Blog
مردان بورڈ کےمیٹرک نتائج کا اعلان ،لڑکیاں بازی لے گئیں کامیابی کا تناسب 85.32 فیصد، 1171 نمبرز کیساتھ ماہین ایوب کی پہلی پوزیشن

ویب ڈیسک: مردان بورڈ نے میٹرک نتائج 2026 کا اعلان کر دیا، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق رواں سال مجموعی کامیابی کا تناسب 85.32 فیصد رہا، جبکہ سائنس اور آرٹس دونوں گروپس میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔سائنس گروپ میں گرلز کیڈٹ کالج نے تینوں نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں، 1171 نمبرز کیساتھ ماہین ایوب نے پہلی پوزیشن، 1166 نمبرز کیساتھ سمیرا عمران نے دوسری جبکہ فضا زمان نے 1165 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں بھی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عائشہ سجاد 1092 نمبر کیساتھ سرفہرست رہیں، جبکہ 1072 نمبر کیساتھ ہاجرہ قاسم سیکنڈ اور 1069 نمبر لے کر مومنہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔مردان بورڈ نے میٹرک نتائج کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیئے، جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعلیمی حلقوں، والدین اور اساتذہ کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے