Latest

رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟ 12 اگست کو رواں سال کا آخری گرہن متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اور 13اگست کی درمیانی شب رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات 8 بج کر34 منٹ پرہوگا،​ 12 اگست کی رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پرختم ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا جبک ہ یورپ، افریقا اور امریکا میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا لیکن چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *