Blog
علی عبداللہی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ مقرر مزید 5 ٹاپ ملٹری لیڈرز بھی تعینات,احمد وحیدی کمانڈر انچیف مقرر
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے 6 ٹاپ ملٹری کمانڈرز تعینات کردیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تعیناتیاں جنرل اسٹاف ، پاسداران انقلاب اور بسیج میں کی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق احمد وحیدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب کور کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا جب کہ مصطفیٰ ایزدی ان کے نائب ہوں گے۔رئیر ایڈمرل علی عظمایی آئی آر جی سی نیوی کمانڈر اور حسین طائب کو بسیج فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہےجب کہ بریگيڈير جنرل کیومرث حیدری ان کے ہوں گے۔سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر جب کہ ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔