Latest

ٹانک میں نیا بننے والا پل ٹریکٹر ٹرالی گزرتے ہی زمین بوس منصوبوں کے معیار اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات

ٹانک میں گولہ کورائی روڈ پر حال ہی میں تعمیر کیا گیا نیا پل ٹریکٹر ٹرالی گزرنے کے دوران نیچے دھنس گیا، جس کے باعث پل کی تعمیر کے معیار پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق گولہ کورائی روڈ پر محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں تعمیر کیا جانے والا پل ٹریکٹر ٹرالی کا وزن برداشت نہ کرسکا اور اچانک زمین میں دھنس گیا۔حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور بھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک کے بعد دوسرا پل گرنے کے واقعات نے تعمیراتی منصوبوں کے معیار اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔پل کے متاثر ہونے سے گولہ کورائی اور ملحقہ دیہات کا رابطہ متاثر ہوگیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور قومی احتساب بیورو (نیب)سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر پل کی تعمیر میں مبینہ ناقص میٹریل یا بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *