Blog
رونالڈو اور ارجینا کی 8 سالہ محبت شادی میں تبدیل رونالڈو اور جارجینا کی محبت کا آغاز 2016 میں ہوا تھا

دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی طویل رفاقت کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بدل دیا پرتگالی فٹبالر نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے نجی تقریب میں شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے ساحلی شہر کاسکائس میں ایک نجی تقریب کے دوران ایک دوسرے کو زندگی بھر کا ساتھی منتخب کیا جس میں ان کے بچے بھی شریک ہوئے۔رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ شادی کی انگوٹھیاں بھی نمایاں ہیں۔ تصویر کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔