امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں گرنے والے امریکی جنگی طیارے کے ‘لاپتا افسر’ کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا: “ہم نے اسے حاصل کر لیا! گزشتہ چند گھنٹوں میں امریکی فوج نے تاریخ کے جرات مندانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں سے ایک انجام دیا اور ہمارے ایک اہم افسر، جو ایک معزز کرنل بھی ہیں، کو بحفاظت واپس لے آئے ہیں۔”
رپورٹس کے مطابق یہ فوجی ایف ففٹین ایگل طیارہ گرنے کے بعد ایران میں لاپتا ہو گیا تھا اور تقریباً دو دن تک ایرانی حکام سے بچتے ہوئے روپوش رہا۔ بعد ازاں امریکی فورسز نے ایک خفیہ اور انتہائی خطرناک آپریشن کے ذریعے اسے نکال لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ریسکیو آپریشن رات کی تاریکی میں کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
اطلاعات ہیں کہ ایرانی حکام کو بھی اس اہلکار کی ممکنہ لوکیشن کا اندازہ تھا، جس کے باعث آپریشن مزید خطرناک ہو گیا تھا۔
اگرچہ سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ اس کارروائی میں کون سی فورسز شامل تھیں، تاہم اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ آپریشن امریکی اسپیشل فورسز نے انجام دیا۔
امریکی حکام کے مطابق بازیاب ہونے والا اہلکار اب ایران سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم پیش رفت ہے، اور اس طرح کے خطرناک ریسکیو آپریشنز خطے میں صورتحال کو مزید حساس بنا سکتے ہیں۔

پنجاب انتظامیہ نے راولپنڈی کے ٹرانسپورٹرز کو 25 فیصد کرایہ بڑھانے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے راولپنڈی کے ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں 37 فیصد اضافے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے پٹرول گاڑیوں کو 10 فیصد اور ڈیزل گاڑیوں کے مالکان کو 25 فیصد اضافے کی منظوری دیتے ہوئے مجوزہ کرایوں سے زائد وصول کرنے سے روک دیا۔
پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے بعد سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسد عباس شیرازی نے راولپنڈی کے پبلک ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ میں کرائے نامے میں اضافے کی تجویز تیار کی تھی جس میں پبلک ٹرانسپورٹروں میں موجودہ کرایوں میں 37 فیصد اضافے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے راولپنڈی کے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 37 فیصد اضافے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو ڈیزل گاڑیوں کے کرائے نامے میں 25 فیصد جبکہ پٹرول گاڑیوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، جس کی روشنی میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹرز کو نیا ہدایت نامہ بھجوا دیا ہے۔
ہدایت نامے میں ٹرانسپورٹرز کو مجوزہ سے زائد کرائے وصول کرنے سے روک دیا ہے،

ایران نے دوٹوک انداز میں امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کا دائرہ مزید پھیلا تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن سکتا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب صرف محدود نہیں ہوگا بلکہ پورے خطے میں سخت اور وسیع ردعمل سامنے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو زیر کرنے کا خواب اب مخالفین کے لیے ایک خطرناک دلدل بنتا جا رہا ہے جہاں وہ خود پھنس سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے کہ وہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے کھول دے بصورت دیگر سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اور اس کی بندش نے عالمی منڈیوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔
مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں جس کیلئے گر جا گھروں میں دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن ہمدردی، امید، تجدید، نجات اور اچھائی کی برائی پر فتح کا واضح پیغام دیتا ہے، مسیحی مرد و خواتین ہمارے اسکولوں، اسپتالوں، سرکاری اداروں اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان میں مسیحی برادری کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ادھر وزیراعظم نے کہاکہ دعاگو ہیں کہ خوشیوں کا یہ دن مسیحی برادری، ہمارے ملک اور دنیا بھر کے لیے امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، موجودہ کشیدہ حالات میں تمام مذاہب کی امن کی تعلیم و ترغیب اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے مذہبی، معاشی، تعلیمی حقوق کا یقینی تخفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔روٹرڈیم میں کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ان کے اور تصویر کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے۔مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے اخبار میں شائع ہونے والی تصویر بہت کم ریزولوشن کی تھی لہٰذا انہوں نے پکسل بڑھانے کے لیے آن لائن ٹول کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت میں ان کی تصویر ہے۔ وہ اس وقت تھوڑی مختلف دِکھتی ہیں لیکن اس کی وجہ ادویات کا استعمال ہیں جو وہ جلد ختم کر دیں گی۔پیٹریشیا کی سیاسی پارٹی (لِیف بار روٹرڈیم) نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خاتون کی تصویر واضح طور پر ڈجیٹلی ایڈٹ کی گئی ہے اور ان کو پبلک آفس سے استعفی دینے کے لیے کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ لہٰذا ان کو نکالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا ایک نئے تنازع میں گھر گئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے ان کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق حیران کن دعوے کیے ہیں۔ انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ماہ نور مرزا نے ایک نجی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور علی رضا تقریباً پانچ ماہ تک قریبی تعلق میں رہے۔ ان کے مطابق یہ دوستی سوشل میڈیا سے شروع ہوئی، جو وقت کے ساتھ ذاتی ملاقاتوں اور مشترکہ تقریبات تک جا پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دونوں نہ صرف مسلسل رابطے میں رہے بلکہ مختلف ایونٹس میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیتے تھے۔انفلوئنسر کے مطابق، یہ وہ وقت تھا جب علی رضا ایک ڈرامہ پروجیکٹ میں مصروف تھے اور ان کا رویہ نہایت خوشگوار اور مثبت تھا۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےراولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود بولنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ آج کے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی میچ کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈیز نےپہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناتے ہوئے اور اسلام آباد یونئیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیان فوریسٹر نے 19گیندوں پر44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کامران غلام نے 39 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، عبداللہ فضل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی پشاور میں قائم حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کپور خاندان کی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قائم حویلی کو بارشوں اور زلزلے کے باعث نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں کے بعد اب سے کچھ دیر پہلے آنے والے زلزلے کے باعث راج کپور کی حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
حکومت کی جانب سے راج کپور حویلی کو قومی اثاثہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی تحویل سرکار کے پاس ہی ہے۔

ڈنمارک دنیا کا پہلا یورپی یونین ملک بن گیا ہے جس نے ماں سے بچے میں موذی مرض ایچ آئی وی کی منتقلی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے جس کی تصدیق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کر دی۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنم گیبریسیس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی عوامی صحت کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مضبوط حکومتی عزم اور صحت کے نظام میں مسلسل سرمایہ کاری سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈنمارک نے 2021 سے 2024 کے دوران تمام اہداف حاصل کیے جن میں بیماری کی منتقلی کی کم ترین شرح اور حمل کے دوران ٹیسٹنگ و علاج کی اعلیٰ سطح شامل ہے۔یورپ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ہینس ہینری پی کلوگ نے کہا کہ یہ کامیابی ڈنمارک کے مضبوط نظامِ صحت اور ہر حاملہ خاتون تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا نتیجہ ہے۔ڈنمارک کی وزیر صحت نے اس کامیابی کو ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔حکام کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج حمل کے دوران مربوط اسکریننگ اور مضبوط ڈیٹا سسٹم اس کامیابی کی بنیادی وجوہات ہیں، جبکہ اب ڈنمارک ہیپاٹائٹس بی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے تاکہ ٹرپل ایلیمینیشن کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں معاہدہ نہ ہوا تو مکمل طور پر جہنم برسادیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘یاد رکھیں جب میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن دیے تھے’۔انہوں نے کہا کہ ‘وقت نکلتا جا رہا ہے، ان پر جہنم برسانے کے لیے 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں’۔یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا، ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے مرکزی کمانڈرز اور اہم شخصیات شہید ہوگئی تھیں جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں خطے میں قائم امریکی بیسز اور اسرائیل کو نشانہ بنایا۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ ایران کو جنگ بندی معاہدہ کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بدترین کارروائیوں کی دھمکی دی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 مارچ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ نہ کرنے اور 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملے کیے جائیں گے۔امریکی صدر نے گزشتہ روز بھی ایران کے خلاف نہایت سخت اور جارحانہ مؤقف اپناتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ فوری معاہدہ نہ کیا گیا تو سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔