پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو باؤلنگ کے دوران سائیڈ میں تکلیف محسوس ہوئی۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو فوری طور پر میڈیکل اسٹاف نے معائنہ فراہم کیا جس کے بعد انہیں مزید جانچ کے لیے میدان سے باہر لے جایا گیا۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق فاسٹ بولر کے اسکینز کرائے جائیں گے، جن کی رپورٹ کے بعد ان کی تکلیف اور ٹیم میں دستیابی کے حوالے سے تفصیلی اپڈیٹ جاری کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔تاہم پڑوسی ملک بھارت سے پاکستان کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی اور آئے روز پی ایس ایل کے خلاف کوئی نہ کوئی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔گزشتہ روز راولپنڈیز کے خلاف فتح کراچی کنگز کی فتح کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر پہلے ساتھی کھلاڑی معین علی اور بعد ازاں مینجر حیدر اظہر سے کچھ کہتے نظر آئے۔اس ویڈیو کو سابق بھارتی کرکٹر اجے جدیجہ کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرکے پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لڑائی ہوگئی۔جس پر ڈیوڈ وارنر نے ریپلائی میں جواب دیا کہ ’پرسکون ہو جاؤ، تمہیں سیاق و سباق کا کچھ علم نہیں ہے، ہمارا مینیجر ہمیشہ پہلے ہاتھ ملانا چاہتا ہے۔ اس کا معین علی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے ٹیم بینٹر کہتے ہیں‘۔واضح رہے کہ اجے جدیجہ کے نام سے بنے بلیو ٹک والے اکاؤنٹ کے 25 ہزار فالوورز ہیں تاہم اس حوالے سے متضاد رائے ہیں کہ اجے جدیجہ یہ اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں یا کوئی اور اسے چلاتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام پر پنجاب میں وسیع عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کے عوام کے ریلیف کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔فیصلے کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔اس کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ انہوں نے کاشت کاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی کا اعلان بھی کر دیا۔موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لیٹر پر 100 روپے سبسڈی ملے گی

پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کے بعد آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کرائے بڑھانے کیلئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ آفریدی نے کہا ہے کہ کل کسی بھی آئل ٹینکر کو لوڈ نہیں کیا جائے گا، موجودہ کرایوں میں کام کرنا ممکن نہیں، شدید مالی نقصان کا خدشہ ہے، نقصان سے بہتر ہے گاڑیاں کھڑی رکھیں۔عبداللہ آفریدی نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث خیبرپختونخوا، پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے، ایک ہفتے سے حکام سے رابطے جاری ہیں، وزیر پیٹرولیم علی پرویز سے متعدد بار رابطہ اور خطوط ارسال کرچکے ہیں، مذاکرات کی درخواست کی مگر کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ پائپ لائن کوٹے میں تبدیلی سے ٹینکر مالکان متاثر ہورہے ہیں، جب تک کرایہ نہیں بڑھایا جاتا، ٹینکرز نہیں چلیں گے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا جائے گا، ٹینکر مالکان سے اپیل گاڑیاں بند رکھیں اور احتجاج میں حصہ لیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری کیے جانے کے بعد اب پاکستان کے لیے آئی ایم ایف فنڈ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزہ پر ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ( مئی )کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، اس لیے اب آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط کے اجرا کی منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ای ایف ایف کے تحت قرضے کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے آر ایس ایف پروگرام کی 21 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط بھی ملے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اعتماد میں لیا گیا ہے۔ اسی طرح تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے مشاورت کی گئی ہے۔ٹارگٹڈ سبسڈی کی رقم رواں مالی سال کے بجٹ سے خرچ ہوگی اور مشکل حالات کے لیے 300 ارب کے ہنگامی فنڈز بھی دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے ڈیپازٹس طویل مدت کے لیے روول اوور کرنے پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ یو اے ای پاکستان کے ذمہ قرضہ جلد رول اوور کر دے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں۔یو اے ای کے 2 ارب ڈالر رواں ماہ اور ایک ارب ڈالر کی واپسی جولائی میں ہونا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔ تمام ادائیگیاں بروقت ہوں گی۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں 6.3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام خوفزدہ ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، چترال، پشاور، سوات، شانگلہ، چترال اور لاہور سمیت مختلف مقامات پر محسوس ہوئے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے تمام افسران کو اپنے علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ کسی علاقے میں کوئی واقعہ پیش آیا ہو تو فوری مدد کی جائے۔ تمام افسران اپنے علاقوں کی رپورٹ فوری بھجوائیں۔
اُدھر پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، لاہور، میانوالی، جھنگ، فیصل آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور پنجاب کے ضلعی ایمرجنسی سینٹر فعال ہیں، نقصانات کی اطلاع ہیلپ لائن 1129 پر دی جاسکتی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی ایران میں جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو کو مار گرایا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا امریکی ایف-35 طیارہ ہے جسے حالیہ کشیدگی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی ایران کی فضائی حدود میں کی گئی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔بعض رپورٹس کے مطابق طیارے میں اچانک دھماکے کی وجہ سے ممکنہ طور پر پائلٹ کو ایجیکٹ ہونے کا موقع نہیں ملا۔دوسری جانب امریکی سینٹکام نے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے، جس کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے جنگی حالات میں اکثر سامنے آتے ہیں، جن کی تصدیق کے لیے مزید شواہد اور سرکاری بیانات کا انتظار ضروری ہوتا ہے۔

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس سے پہلے پیٹرولیم لیوی 106 روپے فی لیٹر تھی۔ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر کردی گئی، لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے اور فرنس آئل پر لیوی 77 روپے فی میٹرک ٹن کردی گئی۔ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے مقرر ہے، لیوی کی شرح بلند ہونے سے نان ٹیکس ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 520 روپے 35 پیسے ہوگئی۔مٹی کے تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل بھی 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 467روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 40 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے

دنیا کا سفر سائیکل پر کرنے والے ایک جرمن شہری کو اسلام آباد پہنچتے ہی چوری کی واردات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے سیاح فلپ سیم نے رات گزارنے کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے پر تھانہ کھنہ کے علاقے میں کیمپ لگایا۔ وہ اپنے عالمی سائیکل سفر کے دوران پاکستان پہنچے تھے۔رپورٹس کے مطابق جب وہ اگلی صبح بیدار ہوئے تو ان کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ چوری ہو چکے تھے، جس پر انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کے بعد جرمن سفارتخانے کی درخواست پر اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور تلاش کے بعد سائیکل برآمد کر لی گئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور چوری میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یہ واقعہ دارالحکومت میں سیکیورٹی اور سیاحوں کے تحفظ سے متعلق سوالات کو بھی جنم دے رہا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ناسا نے تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے راکٹ آرٹیمس 2 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا، جس کے تحت چار خلا باز چاند کے گرد اہم سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ مشن امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے اس تاریخی لمحے کو براہ راست دیکھا۔ یہ 50 سال سے زائد عرصے بعد پہلا موقع ہے کہ انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کر رہے ہیں۔
آرٹیمس II کے عملے میں ریڈ وائزمین، وکٹر گلور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈین خلانورد جیریمی ہینسین شامل ہیں جو تقریباً 10 روزہ مشن میں چاند کے گرد چکر لگا کر واپس زمین پر آئیں گے۔
لانچ کے دوران 32 منزلہ دیوہیکل راکٹ نے کامیابی سے اڑان بھری، جبکہ اس سے قبل ہائیڈروجن فیول کی بھرائی کے حساس مرحلے سمیت تمام تکنیکی مسائل بھی کامیابی سے حل کر لیے گئے۔