میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی پراسرار موت کے واقعے سے متعلق پی ایم اینڈ ڈی سی نے متعلقہ میڈیکل کالج سے ریکارڈ طلب کرلیا۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے صوبائی حکومت سے انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق طالبات کی ہراسانی سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، قصور وار ثابت ہونے پر فیکلٹی اور ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی۔صدر کونسل پروفیسر رضوان تاج نے اعلان کیا کہ ڈسپلنری کمیٹی میں کارروائی کی جائے گی، طلبہ براہِ راست ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایات درج کروا سکتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ محفوظ تعلیمی ماحول کی عدم فراہمی قوائد کی خلاف ورزی ہے۔ طلبہ کو ہراسانی، دھمکی یا بدسلوکی پر سخت کارروائی ہوگی۔ طلبہ کی سلامتی اور ذہنی صحت اولین ترجیح ہے۔تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار دی گئی تھیں۔واضح رہے کہ میرپور خاص کے نجی میڈیکل میں تیسرے سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ورثا کا الزام ہے کہ طالبہ کو کالج ٹیچر کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔
پشاورمیں ٹک ٹاک ویڈیو کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں فائرنگ کا واقعہ تھانہ آغا میر جانی شاہ یکہ توت کی حدود توحید آباد چوک میں پیش آیا جہاں دو فریقین سہیل اور ہارون نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ،فائرنگ سے عرفان اللہ ولد فرید اللہ جان بحق جبکہ دونوں فریقین کے سہیل ولد آصف، داؤد ولد اصف، محمد ثانی ولد نیک محمد، فرمان ولد فرید اللہ، نور خان ولد امانت اور عدنان شامل ہیں،مجروحین میں راہگیر بھی شامل ہیں ،مقامی ذرائع کے مطابق وجہ عناد ا ٹک ٹاک پر ویڈیوز کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔
حکومت سندھ نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ حکومتِ سندھ نے ایندھن کی بچت اور حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ دیگر اضلاع میں ہفتے کے ساتوں دن شام 8 بجے تک بند کر دیے جائیں گے، جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں یہی کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔حکومت نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہے کہ تندور، دودھ و ڈیری شاپس، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، اسپتال اور پیٹرول پمپس ان پابندیوں سے مستثنا ہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475 واقعات رپورٹ ہوئے، سی پی او پشاور کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے161 رپورٹ ہوئے جبکہ دہشتگردوں نے 70 ڈرون حملے کئے تین ماہ کے دوران بارودی مواد کے 54 دھماکے،27 دستی بم حملے ہوئے صوبے میں بھتہ خوری کے 28 کیسیز اغواء کے 9 واقعات رپورٹ ہوئے، رواں سال 32 ٹارگٹ کلنگ واقعات، 3 خودکش حملے کیے گئے،بنوں میں دہشتگردی کے سے زیادہ 92 واقعات، شمالی وزیرستان میں 88 واقعات ،ڈیرہ اسماعیل خان 65، پشاور میں دہشتگردی کے 44 کیسیز رپورٹ ہوئے
پشاور کے علاقہ سفید سنگ اورضلع خیبر سخی پل کے سنگم پر لگائے گئے سیف سٹی کیمروں میں سے ایک کیمرا کسی نے توڑ ڈالا،کیمرے توڑنے کے واقعہ کا مقامی پولیس
نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ،عوام ے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔لبنان کے وزیراعظم نے امن کی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ پاکستان لبنان اور عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے تعاون کرے۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کاجائزہ لیا اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں نے کشیدگی میں اب تک ہونے والی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی اور امن کو برقرار رکھیں، انہوں نے تمام اطراف کی جانب سے تحمل کے مظاہرے کو سراہا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کے درمیان پرامن اور باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں رہنماوں نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید بھی کی اور انہیں ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں غز سٹاپ روڈ کے کنارے آئی ای ڈی بلاسٹ کا واقعہ پیش آیا، بلاسٹ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس اور بی ڈی یو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔بی ڈی یو کے مطابق پلاسٹک کے بوتل میں بارودی مواد رکھا گیا تھا، جس میں کوئی بال بیرنگ شامل نہیں تھے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کےقریب دلوش ڈھار میں 113 بھیڑیں ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق ریوڑ چولستان سے بھوکا پیاسا کٹی گندم کے کھیتوں میں پہنچا تھا اور بھیڑوں کی ہلاکت زیادہ مقدار میں گندم کے سٹے کھانے سے ہوئی۔
ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا کہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں جن میں باقی محفوظ رہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بھیڑوں کی ہلاکت کسی پراسرار بیماری سے نہیں ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکت کی وجہ گرین اوور لوڈ ہے۔










