مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے کندھرا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ پانچواں بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین آپس میں قریبی رشتدار ہیں، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے چار لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے مقتولین میں غلام اصغر، مھدی حسن ، غلام اکبر اور اختر حسین شامل ہیں۔دوسری جانب فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے۔۔ پولیس کے مطابق مقتولین عید کی نماز سے واپس آرہے تھے، گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان اور مقتولین رشتہ دار ہیں، ان پر حملہ آوروں کے بھائی کو قتل کا الزام تھا۔

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے عید کی مناسبت سے اپنی تصویر بھی شیئر کی جو بظاہر عربی جبہ دکھائی دے رہا ہے۔اپنی پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا ’سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ آپ کا یہ دن اپنے خاندان والوں اور پیاروں کے ساتھ بہت خاص ہوگا۔سعودی فٹبالر کلب النصر سے وابستہ اسٹار فٹبالر نے آخر میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عیدالفطر کے موقع پر کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر نے آج ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔کور کمانڈر پشاور کی جانب سے استقبال کے بعد فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کر کے ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔بعد ازاں جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر عسکری کامیابیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہیں۔فیلڈ مارشل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سرحد پار سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔

راولپنڈی: ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پربات کرائےجانےکاامکان ہے، بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے عیدالفطر کی نماز ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کی۔ نماز کے بعد پولیس افسران و جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ عید کے بڑے کھانے میں بھی شرکت کی۔بعد ازاں سی سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ اور ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے ہمراہ ریڈ زون سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس، ٹریفک اور پاک آرمی کے جوانوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ عوامی مقامات پر شہریوں سے بھی ملاقات کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر اپنے گھروں سے دور رہ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پشاور پولیس عوام کی خدمت، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت پُرعزم ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔افواج پاکستان کی جانب سے ملک کی حفاظت پر مامور بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو بھی سراہا گیا۔ عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے

پشاور سمیت ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے ،اس حوالے ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات مقرر ہوئے جس میں فرزندن اسلام نے شرکت کی ،پشاور کے تاریخی عید گاہ میں صبح عید الفطر کی نماز 7بجےادا کی گئی نماز میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی اس موقع پر مسجد و عید گاہ کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔،نمازیوں نے صفیں بھر کر نماز ادا کی، عیدگاہ میں بچوں اور بزرگوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔ عید کی نماز کے بعد خطیب نے عید کی اہمیت، صبر اور یکجہتی کے پیغامات دیے اور شہریوں کو عید پر فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔پشاور پولیس اور رضاکاروں نے نمازیوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے رکھی، تاکہ نماز کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔نمازعید کے بعدشہریوں نے گلے مل کر اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے عید کا جشن منایا۔

وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کو کالے اور گرے رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات عملے کی وردی تبدیل کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈ اسٹاف کو نئی یونیفارم فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں ٹریفک پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے نئی الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق درجن بھر الیکٹرک ایس یو ویز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو ٹریفک مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دیں گی۔
اطلاعات کے مطابق چینی کمپنی کی تیار کردہ یہ الیکٹرک گاڑیاں عید کے موقع پر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر تعینات کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور ممالک کی درجہ بندی کے لیے گیلپ ورلڈ پول کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا جس کے مطابق فن لینڈ مسلسل 9 ویں بار دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔
اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے 2023 سے 2025 کے درمیان کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا تاکہ عالمی سطح پر خوشی کے احساس کا مستحکم اندازہ لگایا جاسکے۔
ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
اس فہرست میں پاکستان 5 درجے بہتری کے ساتھ 104 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 109 تھا۔ خوش رہنے کے احساس میں بھارت پاکستان سے پیچھے ہے جس کے حصے میں 116 واں نمبر آیا۔
فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال خوش ترین ملک قرار پایا مگر اس بار آئس لینڈ ڈنمارک کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ ڈنمارک کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔ چوتھا نمبر کوسٹا ریکا کے نام رہا جس کے بعد سویڈن 5 ویں، ناروے چھٹے اور نیدرلینڈز 7 ویں نمبر پر رہا۔
دنیا میں سب سے زیادہ خوش مسلم ملک کا اعزاز کوسوو کے حصے میں آیا جو مجموعی طور پر 16 ویں نمبر پر رہا جبکہ متحدہ عرب امارات 21 اور سعودی عرب 22 ویں نمبر پر رہے۔ حیران کن طور پر سپر پاور امریکا کے حصے میں 23 واں نمبر آیا۔

اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سینئر قانون دان ایاز شوکت کو 5 سال کے لیے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اتھارٹی کے دیگر ممبران میں سہیل اقبال بھٹی، عدنان خان، محمد سلمان ظفر، فہد ملک اور سعد علی شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین اور 5 ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جو 5 سال کی مدت کے لیے ہوگا۔ایاز شوکت اس سے قبل بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ عید کے بعد بطور چیئرمین عہدہ سنبھالیں گے۔اتھارٹی کے قیام کے بعد فیک یا غلط معلومات اور خبروں سے متاثرہ کوئی بھی شخص شکایت درج کرا سکے گا، جبکہ ادارے کو متعلقہ مواد بلاک کرانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔