Pakistan

ریکارڈ میں ہیرپھیر، کوہاٹ تعلیمی بورڈ کا کنٹرولرمعطل تحقیقات کے دوران قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

پشاور:کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا معاملہ سامنے آنے پر کنٹرولر بورڈ کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے امتحانی امور اور متعلقہ ریکارڈ میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران متعدد معاملات میں قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، جبکہ 42طلبہ کی جوابی کاپیوں میں مبینہ طور پر رد و بدل کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر بورڈ کے کنٹرولر کو عہدے سے معطل کردیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔تحقیقات کے دوران مبینہ طور پر ملوث دیگر افسران اور اہلکاروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *