World

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار نیویارک میں نئے مذاکرات کا کوئی پلان نہیں

ایران نے امریکا کے ساتھ نیویارک میں نئے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی۔ ایرانی وفد کے قریبی ذرائع کے مطابق امریکی حکام سے بالمشافہ ملاقات یا مذاکرات کا کوئی نیا دور شیڈول میں شامل نہیں۔
ایران نے گزشتہ منگل کو قطری ثالث کے ذریعے اپنا مؤقف اور تحفظات واشنگٹن تک پہنچا دیے تھے اور اب امریکی ردِعمل کا انتظار ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی اپنے طے شدہ پروگرام کی تکمیل کے بعد منگل کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازع سمیت دیگر معاملات پر ثالثوں کے ذریعے رابطے جاری ہیں، جبکہ قطر دونوں ممالک کے درمیان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *