Blog
ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی درخواست مسترد

پشاور ہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے شناخت سے متعلق رپورٹ کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے متعلقہ احکامات برقرار رکھے۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا کی رپورٹس کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے شناخت سے متعلق رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کے دوران عدالت کسی شہادت کو تصدیق کے لیے نہیں بھیج سکتی۔ دوسری جانب ریڈیو پاکستان کے وکیل نے دلائل دیے کہ اگر ملزمان نے تفتیشی طریقہ کار کو چیلنج نہیں کیا تو اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے اعتراض کیوں اٹھایا جا رہا ہے۔