آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی کانسیپٹ کوانٹم بیٹری کو تیار کیا ہے۔کوانٹم بیٹریز کا تصور 2013 میں سامنے آیا تھا جب یہ خیال پیش کیا گیا کہ کوانٹم مشینیں توانائی کو ذخیرہ کرسکتی ہیں اور روایتی بیٹریز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔اب محققین نے ایک پروٹوٹائپ کوانٹم یٹری تیار کی ہے جو ایک لیزر کے ذریعے وائرلیس چارج ہوتی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ مکمل فعال کوانٹم بیٹریز کی جانب سے اہم پیشرفت ہے۔آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کے محققین نے اسے تیار کیا اور محقق ڈاکٹر جیمز کواش نے بتایا کہ یہ دنیا کی پہلی پروٹوٹائپ کوانٹم بیٹری ہے، جسے آپ چارج کرسکتے ہیں، توانائی ذخیرہ کرسکتے ہیں اور ڈس چارج کرسکتے ہیں۔روایتی بیٹریز کا حجم جتنا زیادہ ہوتا ہے، انہیں چارج ہونے میں اتنا زیادہ وقت لگتا ہے، جبکہ کوانٹم بیٹری فوری چارج ہوسکتی ہے۔محققین کے مطابق آپ کے موبائل فون کو چارج ہونے میں 30 منٹ لگتے ہیں جبکہ الیکٹرک گاڑی پوری رات چارج ہوتی ہے جبکہ کوانٹم بیٹریز کو آپ کو منٹوں میں چارج کرسکیں گے اور اس لیے یہ زیادہ مؤثر ثابت ہوں گی۔
ایران نے دیمونا کے بعد اسرائیل کے ایک اور شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیںرپورٹس کے مطابق ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 72 ویں مرحلے میں اسرائیلی شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملہ غیر معمولی شدت کا تھا، بیلسٹک میزائل نے متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنوبی شہر عراد میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔اسرائیلی حکام نے حملے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں 71 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔برطانوی میڈیا نے حملے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔اسرائیل نے ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کا شکار بننے والے شہر دیمونا اور عراد میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام اسکول بند کر دیئے ہیں۔اسرائیل کی فضائیہ نے جنوبی شہر عراد میں بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکامی پر باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے واقعے نے ملکی دفاعی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے عراد میں براہِ راست ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ اسے روکنے کی دو کوششیں بھی ناکام رہیں.
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4۔4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔










