Blog
آئرش سیاح الیگزنڈر کی لاش تین دن بعد مانسہرہ سےبرآمد سیاح بغیر این او سی کے موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی پر گیا تھا

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے آئرش سیاح الیگزنڈر کی لاش تین دن بعد برآمد کر لی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاح کی لاش اکھوڑی میڈوز پراچہ سے برآمد کی گئی ہے، تین روز سے ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ جنگلات اور مقامی افراد پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئرش سیاح الیگزنڈر کی لاش کو مانسہرہ منتقل کیا گیا، یاد رہے کہ موسی کا مصلی سے لاپتہ غیر ملکی سیاح کی تلاش تین دن سے جاری تھی۔پولیس کے مطابق 13ہزار 500 فٹ بلند چوٹی سے آئرلینڈ کے سیاح کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی، سیاح دوسرے غیر ملکی دوست کے ہمراہ چوٹی پرگیا تھا، تاہم اب اس کی تین دن بعد لاش برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں غیر ملکی سیاح بغیر این او سی کے موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی پر گئے