Blog
آرمی چیف کا انتقال سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ (ریٹائرڈ) راولپنڈی میں انتقال کر گئے، پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم جنرل کی ممتاز عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مرحوم جنرل نے اپنے عسکری کیریئر کے دوران قیادت اور خدمات کے ذریعے پاک فوج میں اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج نے سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شرکت کا اظہار بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر دے