Blog
مزید 51 کیسزرپورٹ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 5 ہزار کے قریب

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز کے مزید 51کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کی تصدیق محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ میں کی گئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 856 ہوگئی ہے، جبکہ اس وقت 199 مریض زیرِ علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، صوبے میں اب تک اس وائرس کے باعث مجموعی طور پر ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 4 ہزار 656 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع کوہاٹ ہے، جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 822 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں اس وقت ڈینگی کے 132 فعال کیسز موجود ہیں۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 611 ہوگئی ، محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر میں اب تک 430 جبکہ بنوں میں 192 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع میں سامنے آنے والے کیسز کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر طبی معائنہ کرانے کی ضرورت ہے۔محکمہ صحت کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی مجموعی کیسز کی تعداد 4856 ہو گئی ہے۔ ان کیسز میں 2 ہزار 822 کیسز کوہاٹ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 132 فعال ہیں۔پشاور سے رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 611 ہے ، جبکہ ضلع خیبر سے 430 اور بنوں سے 192 کیسز تاحال رپورٹ ہو چکے ہیں۔