Pakistan

آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر 2.5 پی ایم کی سطح 67.3 مائیکروگرام مکعب میٹر ریکارڈ

صاف ترین ممالک کون سے ہیں؟
پاکستان میں سالانہ اوسط PM2.5 کی سطح 67.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو WHO کی تجویز کردہ حد سے 13 گنا زیادہ ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان 2025 میں سالانہ اوسط PM2.5 کی بنیاد پر دنیا کا آلودہ ترین ملک رہا۔سوئس ایئر کوالٹی مانیٹرنگ ادارے آئی کیو ایئر کی 2025 کی عالمی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں سالانہ اوسط 2.5 پی ایم کی سطح 67.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں بنگلا دیش 66.1 مائیکروگرام کے ساتھ دوسرے، تاجکستان 57.3 کے ساتھ تیسرے، چاڈ 53.6 کے ساتھ چوتھے اور جمہوری جمہوریہ کانگو 50.2 مائیکروگرام کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پانچویں نمبر پر رہے۔اسی طرح بھارت 48.9 مائیکروگرام کے ساتھ چھٹے نمبر ہے جب کہ کویت، یوگنڈا، مصر اور ازبکستان بالترتیب سات سے دسویں نمبر ہیں۔ پھر عراق، نیپال، متحدہ عرب امارات، بحرین اور روانڈا کی باری آتی ہے۔اس فہرست میں چین 20 ویں جب کہ سعودی عرب 21 اور ایران 22 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں تھا جبکہ سری لنکا 42، ملائیشیا 60 اور جنوبی کوریا 55ویں نمبر پر رہے۔پاکستان میں 2025 کے دوران سالانہ اوسط PM2.5 کی سطح 67.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ سالانہ حد 5 مائیکروگرام سے 13 گنا سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان 2024 میں 73.7 مائیکروگرام کے ساتھ بھی پہلے نمبر پر تھا جبکہ 2025 میں آلودگی کی اوسط سطح کچھ کم ہوکر 67.3 مائیکروگرام ہوئی تاہم ملک بدستور عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف 13 ممالک اور خطوں نے 2025 میں عالمی ادارہ صحت کی سالانہ PM2.5 گائیڈ لائن یعنی 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر یا اس سے کم کی سطح برقرار رکھی۔ان میں آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا، پاناما، گریناڈا، انڈورا، برمودا، بارباڈوس، فرانسیسی پولینیشیا، پورٹو ریکو، امریکی ورجن آئی لینڈز، نیو کیلیڈونیا اور ری یونین شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *