Latest

آم کھانے کا بہتر طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟

اگر مقصد یہ ہو کہ آم کا ذائقہ بھی برقرار رہے اور صحت بھی متاثر نہ ہو، تو چند آسان اصول مدد دے سکتے ہیں:آم کو ایک وقت میں محدود مقدار میں کھایا جائے، اسے بہت زیادہ میٹھے شیکس اور کریمی ڈیزرٹس میں بدلنے کے بجائے تازہ صورت میں یا دہی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ذیابیطس یا وزن کے مسائل کی صورت میں حصہ کم رکھا جائے اور اسے مکمل کھانے کے متبادل کے بجائے متوازن غذا کے حصے کے طور پر لیا جائے۔ اسی طرح گرمیوں میں پانی کی مناسب مقدار، ہلکی غذا اور مجموعی لائف اسٹائل بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا خود آم،ماہرین کے مطابق آم بذاتِ خود ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں وٹامن سی، وٹامن اے، فائبر، پوٹاشیم اور کئی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔مختلف طبی اور غذائی حوالوں میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ آم مدافعتی نظام، جلد، آنکھوں اور ہاضمے کے لیے مفید ہو سکتا ہے، لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اسے مقدار، وقت اور طریقے کی پروا کیے بغیر کھایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *