Blog
ابھی دم ہے فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیا تو لگا مجھ میں ابھی دم ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر یہ پہلی جنگ تھی بھارت کے ساتھ جس میں کوئی ابہام نہیں اور بھارت نے خود تسلیم کیا ، ان کی فوج نے تسلیم کیا، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 1991 میں سیاست میں قدم رکھا اور 36سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، سیالکوٹ شہرمیری پہچان ہے ، اس کے عوام کی بہتری میری ذمے داری ہے، کبھی کبھی سوچتاہوں کہ تھک گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرسوں مولانا سے اسمبلی میں ملاقات ہوئی تو محسوس ہوا ابھی تھوڑا دم خم ہے، سیاسی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے، مشرف دور میں اٹک قلعہ میں قید رہا، چار دفعہ جیل کاٹی، 2020 میں پی ٹی آئی دور میں نیب کی قید میں 6 ماہ رہا، مجھے قید کرنے والے یہ بھی نہ بتا سکے کہ میرے خلاف چارج کیا ہے، آج جس مقام پرکھڑے ہیں قابل فخر بات یہ ہےکہ پاکستان کا سفارتی سطح پر ایک مقام ہے، نیب والوں سے میں پوچھتا تھا کہ میرے خلاف چارج کیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی حکومتیں جب کسی کوپکڑنا چاہتی ہیں تو پہلے پکڑتی ہیں پھر سوچتی ہیں کہ چارج کیا لگانا ہے، انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم نے خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام رہ جاتا تھا، یہ پہلی جنگ تھی بھارت کے ساتھ جس میں کوئی ابہام نہیں اور بھارت نے خود تسلیم کیا ، ان کی فوج نے تسلیم کیا، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدر گیارہ دفعہ کہہ چکا ہے، 70 دفعہ جہاز گن چکا ہے کہ کتنے ہم نے گرائے ہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں سفارتی کامیابیاں جاری ہیں، ہم نے اسلامی ملکوں کو ایک راہ دکھائی کہ سمندر پار اڈے آپکی حفاظت کے لیے نہیں بنے،یہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اج عالمی سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، ہم نے جنگ جیتی اور پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست سے دو چار کیا، جنگیں پہلے بھی ہوئی ہیں لیکن اس جنگ میں کوئی ابہام نہیں ہے، اس شکست کو دشمن حکومت، فوج اور میڈیا نے تسلیم کیا