Blog
اسرائیل، امریکا اور 7 عرب ممالک کے آرمی چیفس کی خفیہ ملاقات اسرائیل،امریکا،سعودی عرب،یو اے ای،بحرین کے فوجی حکام شریک ہوئے

ایران کے خلاف جنگ اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اسرائیل، امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت 9 ممالک کے فوجی سربراہوں نے جرمنی میں اہم اجلاس کیا ہے۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس گزشتہ ہفتے جرمنی کے ایک پُرسکون اور نجی اسکی ریزورٹ میں ہوا جس میں اسرائیل، امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، اردن اور مصر کے اعلیٰ فوجی حکام شریک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے منعقد کیا تھا اور سینٹرل کمانڈ نے بھی جرمنی میں ہونے والی اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اجلاس کی مکمل تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئیں۔