Pakistan

پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب 2 ملزمان مارے گئے ملزمان نے صراف سے 1 کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹے تھے

پشاور: بھانہ ماڑی پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب گینگ کے 2 ملزمان مارے گئے پولیس کے مطابق ملزمان شاکر اور عثمان 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، : ملزمان کیخلاف ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں کے مقدمات درج ہیں ملزمان نے سول کوارٹر روڈ پر صراف سے 1 کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹے تھے، پولیس کو قبرستان غازی بابا لارہ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی، جیسے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان مارے گئے ہلاک ملزمان کے قبضے سے 68 لاکھ روپے مسروقہ رقم برآمد کرلی گئیہے پولیس نے ملزمان سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے ہلاک ملزمان کی شناخت شاکر ولد لعل محمد اور عثمان ولد فضل غنی کے نام سے ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *