Latest

امامِ مسجد کی نو سالہ بیٹی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق

ننکانہ صاحب کے علاقے عالیاں والا میں 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ واربرٹن کی حدود میں امام مسجد حافظ شہباز الحسن کی 9 سالہ بیٹی 17 جولائی کو رات گئے گھر سے مبینہ طور پر اغوا ہوئی، اس وقت اہلخانہ گھر میں سو رہے تھے۔
تیسری جماعت کی طالبہ کی لاش بعد ازاں قریبی جوہڑ سے ملی تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی، جس کی رپورٹ میں بچی سے اجتماعی زیادتی اور بدفعلی کی تصدیق ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں، جبکہ ایک ملزم چار بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ ملزمان مقتولہ بچی کے قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *