Sports

امام الحق اور محمد رضوان کے گرد گھیرا تنگ دونوں کھلاڑیوں کا موبائل ڈیٹاحاصل کر لیا گیا

لندن:لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے لندن میں دونوں کرکٹرز کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے، جبکہ تحقیقات کے دوران دونوں کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کے رابطوں اور مختلف افراد سے روابط کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی 194رنز سے شکست کے بعد ہوٹل واپسی پر ٹیم کے سیکیورٹی آفیسر نے امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے فون کئی گھنٹے تحویل میں رہے، اس دوران ان کا ڈیٹا کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا، جس کے بعد موبائل فونز انہیں واپس کردیے گئے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحقیقات میں اگر دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے آتے ہیں تو انہیں بھاری جرمانے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مستقبل میں قومی ٹیم میں ان کی شمولیت متاثر ہونے کے امکان کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا رہا۔تاہم اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دونوں کرکٹرز کے موبائل فونز سے ڈیٹا حاصل کیے جانے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ موبائل ڈیٹا اور تحقیقات سے متعلق مذکورہ تفصیلات ذرائع کے دعووں پر مبنی ہیں، جبکہ پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *