Pakistan

مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کے خاندان پر بھی سنگین الزامات ثاقب چدھڑ کے خاندانی ماحول میں خواتین پر تشدد معمول،موممنہ

لاہور:پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سابق مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے دوران ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خاندانی ماحول اور خواتین کے ساتھ مبینہ رویوں سے متعلق دعوے کیے ہیں۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ انہوں نے ہراسانی، بلیک میلنگ، سائبر بلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا، تاہم ان کے بقول اصل الزامات کے بجائے عدالت میں ان کے مبینہ ذاتی تعلق سے متعلق معاملات زیر بحث لائے گئے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ثاقب چدھڑ کے خاندانی ماحول میں خواتین کے ساتھ مبینہ تشدد کو معمول سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بیلٹ سے مارنے، بال نوچنے اور دیوار سے ٹکرانے جیسے مبینہ رویوں کے باعث خواتین کے بارے میں ایک مخصوص ذہنیت پروان چڑھتی ہے۔مومنہ اقبال نے واضح کیا کہ وہ ثاقب چدھڑ کے ساتھ کسی تعلق میں نہیں تھیں،کسی بھی خاتون کا انکار قابل احترام ہونا چاہیے، خواہ وہ نکاح سے ایک دن پہلے ہی اپنا فیصلہ تبدیل کیوں نہ کرے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ چار سال سے ذہنی صدمے کا سامنا کر رہی ہیں اور اب اس معاملے سے نکل کر اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔مومنہ اقبال نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی سیاسی مہم شروع ہونے کے وقت انہوں نے ان کی شخصیت اور ظاہری انداز کو بہتر بنانے میں مدد کی، فوٹو شوٹس کروائے اور گرومنگ کے معاملے میں بھی معاونت کی۔ان کے مطابق انتخابات کے دوران ثاقب چدھڑ سے متعلق ایک مبینہ کڈنی سکینڈل سامنے آنے کے بعد ان کے والد نے دونوں کے درمیان تعلق ختم کردیا، جس کے بعد حالات مزید خراب ہوتے چلے گئے۔مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ بعدازاں انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں،وہ اس تنازع سے نکلنا اور اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *