Pakistan

امریکا ایران کشیدگی نے عالمی منڈی ہلا دی خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل ہو گئیں

لندن:آبنائے ہرمز کے گرد امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحری جہازوں کے خلاف تازہ کارروائیوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔تازہ مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97.48ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برینٹ میں تقریباً 7.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فورسز نے ہفتے کے روز تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا، جن میں سے ایک ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز جزیرہ خارگ کے قریب تھا، امریکی کارروائی کے مطابق دو ٹینکرز کو ناکارہ اور ایک کو تباہ کیا گیا۔ایران کی جانب سے بھی آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز جبکہ دیگر علاقوں میں تین امریکی یا امریکا سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تاہم بعض ایرانی دعوں کی امریکی حکام نے تردید بھی کی ہے۔تازہ کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران روزانہ اوسطاً صرف 10کموڈیٹی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جو مئی کے بعد کم ترین سطح ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر ایک نئے محدود زون کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق نئے زون میں داخل ہونے والے جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *