Blog
امریکا بحیرۂ عرب سےبھاگنے پر مجبور ہو گا؛ ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ سے نکلنا ہوگا دشمن قوتوں کو آبنائے ہرمز کے محافظوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جلد بحیرۂ عرب بھی ان کی موجودگی سے پاک ہوجائے گا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے پیر کو اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ایران کے بہادر جنگجوؤں اور آبنائے ہرمز کے محافظوں کے حملوں کے بعد دشمن اب بحیرۂ عرب سے آگے آنے کی ہمت نہیں کرتا۔انھوں نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ جب بھی دشمن قوتوں نے اس خطرے کو مول لیا انہیں نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب بحیرۂ عرب بھی ان کی موجودگی سے خالی ہوجائے گا۔سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی محافظوں کے جوابی حملوں کے نتیجے میں امریکا بحیرہ عرب اور مشرو وسطیٰ سے بھاگنے مجبور ہوجائے گا جیسا وہ آبنائے ہرمز کو چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کے ذریعے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کردیا ہے اور بعض حلقوں میں اسے دنیا کی چوتھی سپر پاور سمجھا جانے لگا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کبھی انحصار اور کمزوری کے دور سے گزرا تھا تاہم اب ملک خودمختاری، طاقت اور اسلامی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ان کے بقول ماضی میں ایران پر غلبہ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والی قوتوں کو اب ایرانی عسکری صلاحیتوں کا سامنا ہے۔