Blog
امریکا کا بڑا اعلان، پاسدارانِ انقلاب کے مالی راز بتانے والے کیلئے 15 ملین ڈالر انعام

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشکش امریکی محکمہ خارجہ کے انصاف پروگرام کے تحت سامنے آئی ہے جس کا مقصد ایران کے مبینہ مالیاتی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد یہ سمجھنا ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور اپنے مختلف ذرائع سے رقوم اور وسائل کو کیسے منتقل کرتا ہے اور کن مالی چینلز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو برقرار رکھتا ہے۔
واشنگٹن کے مطابق وہ ان مالیاتی اداروں، ایکسچینج ہاؤسز اور کاروباری ڈھانچوں کی نشاندہی چاہتا ہے جو اس مبینہ نیٹ ورک کو سہولت فراہم کرتے ہیں یا اس میں کسی بھی سطح پر شامل ہیں۔
امریکی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران کے مالیاتی ڈھانچے پر دباؤ بڑھانا اور ان نیٹ ورکس کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے مبینہ طور پر غیر ریاستی گروہوں اور اتحادی نیٹ ورکس کو سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔