نوشہرہ ، راستہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں7 افراد جاں بحق
نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں راستے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں7 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق کے 3 جبکہ دوسرے فریق کے 4 افراد شامل ہیں،واقعہ گھر کے سامنے راستے کے تنازع پر پیش آیا، پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!