امریکا کا جرمنی سے فوجی انخلا شروع، دو طرفہ تعلقات میں بڑی دراڑ

امریکا نے نیٹو کے اتحادی جرمنی سے اپنے 5,000 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپ کے درمیان ایران جنگ کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ جھگڑے کے تناظر میں جرمنی میں اپنی افواج میں کمی کی دھمکی دی تھی۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ یورپ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت میں امریکا کی تذلیل کر رہے ہیں اور وہ یہ نہیں دیکھتے کہ واشنگٹن کیا خارجی حکمت عملی اپنا رہا ہے۔
پینٹاگون کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ حالیہ جرمن بیان بازی “نامناسب اور غیر مددگار” تھی۔ اہلکار نے کہا امریکی صدر بجا طور پر ان متضاد ریمارکس پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
پینٹاگون نے جرمنی سے اپنی افوج کے انخلا کے بارے میں کہا کہ انخلا اگلے چھ سے 12 ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ جرمنی میں تقریباً 35,000 فعال ڈیوٹی والے امریکی فوجی اہلکار ہیں، جو یورپ کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *