World

امریکی محکمہ خارجہ کا ایران سے مذاکرات پر سخت مؤقف

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹومی پگوٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر سفارتی راستے کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم امریکا صرف ایسا معاہدہ قبول کرے گا جو امریکی مفادات کے مطابق ہو۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کے لیے اچھی ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور پابندیوں میں نرمی سے متعلق مختلف سفارتی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
حالیہ دنوں میں امریکی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایک ممکنہ فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، تاہم امریکی حکام اب بھی ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *