Showbiz

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پہلی بار فلم میں ساتھ؟ ’ہنومان انش‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار کی پیشکش

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے مداحوں کے لیے دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو فلم ’ہنومان انش‘ کے سیکوئل میں مختصر کرداروں کے لیے شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
فلم کی شریک پروڈیوسر کے مطابق پروڈکشن ٹیم نے کئی معروف شخصیات سے رابطہ کیا ہے، جن میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔
اگر دونوں کی شرکت حتمی ہوجاتی ہے تو یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ انوشکا اور ویرات کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
’ہنومان انش‘ نیم کروڑی بابا کی زندگی پر مبنی فلم ہے، جسے کامیابی کے بعد تین حصوں پر مشتمل سیریز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *