Blog
اورکزئی میں آپریشن 2دہشت گرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

اورکزئی: ضلع اورکزئی کے علاقے درہ حسن زئی میں پولیس کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او محمد یونس اور پولیس اہلکار سلیم زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)اورکزئی شوکت علی کے مطابق کارروائی سینٹرل اورکزئی کے تھانہ مشتی کی حدود میں کی گئی، جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔،کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او محمد یونس اور سپاہی سلیم زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو)ہسپتال منتقل کردیا گیا۔شوکت علی کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ضلع خیبر کی قوم قمبر خیل سے تھا۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ عشر (زکواة)کے نام پر عوام سے رقم طلب کرکے انہیں تنگ کر رہے تھے۔