Blog
اہم کیس کی سماعت سہیل آفریدی لانگ مارچ چھوڑ کر وزیراعلیٰ ہاؤس روانہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی لانگ مارچ چھوڑ کر وزیراعلیٰ ہاؤس روانہ ہو گئے، متنی میں لانگ مارچ کا کنٹینر چھوڑنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ، الیکشن کمیشن سے متعلق سہیل آفریدی کے خلاف زیر سماعت کیس پر آج 7 اکتوبر کو کارروائی مقرر ہے۔سہیل آفریدی کی پشاور واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن سے متعلق ان کے خلاف زیر سماعت کیس پر آج 7 اکتوبر کو کارروائی مقرر ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر کیس مزید کارروائی کے لیے 7 اکتوبر تک ملتوی کیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس سے متعلق درخواست پر آج سماعت ہوگی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے مزید مہلت دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ آئندہ سماعت پر مزید التوا کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی کیس کی سماعت کئی مرتبہ ملتوی ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔آرڈر شیٹ کے مطابق 7 اکتوبر کی سماعت میں کیس پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ عدالت کی کارروائی اور سماعت کے بعد ہی سامنے آئے گا۔سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے کنٹینر سے پشاور روانہ ہونا اور اسی روز عدالتی کیس کی سماعت سیاسی و قانونی پیش رفت کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی لانگ مارچ چھوڑ کر وزیراعلیٰ ہاؤس روانہ ہو گئے، متنی میں لانگ مارچ کا کنٹینر چھوڑنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج اہم کیس کی سماعت کے لئے انہوں نے یہ اقدام اٹھایا.