Blog
لندن سے ڈاکٹر کی آمد عمران خان کے طبی معائنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل طلب کیے جانے کی تصدیق ہوگئی، جبکہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے دی گئی سفارشات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر 10 اگست کو عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کا بھی حصہ تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی بلڈ پریشر کی دوا تبدیل کی تھی، جبکہ ان کی اڈیالہ جیل آمد سے پی ٹی آئی قیادت اور عمران خان کی فیملی آگاہ تھی۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کے علاج سے متعلق حالیہ مذاکراتی عمل میں بھی ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام سامنے آیا ہے۔دستیاب میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی نگرانی میں تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں 4 ڈاکٹرز شامل تھے، جن میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا اینگزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا اور بلڈ پریشر و اینگزائٹی کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی سفارش کی۔میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو اہلِ خانہ سے ملاقات، اخبارات، ٹی وی اور کتابوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی بھی سفارش کی