ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا
ایران امریکا جنگ نے عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردئیے، سیکڑوں ہم وطن واپس پاکستان پہنچ گئے اور انہیں بھجوانے والے اوورسیز ایمپلائز پروموٹرز بھی پریشان ہوگئے۔
پروموٹرز کو عرصہ دراز سے اربوں روپے سکیورٹی کی مد میں عرب امارات میں جمع کرانے کے باوجود مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے، حکومت کی جانب سے بھی اس اہم ترین مسٔلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اوورسیز ایمپلائز پروموٹر ایسوسی ایشن کے رہنما اظہر اقبال نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے بعد خاص طور پر دبئی میں پاکستانیوں کے لیے بڑے مسائل پیدا ہو چکے ہیں، پہلے ہی پاکستان کے لیے ویزوں کا اجرا بند تھا رہی سہی کسر ایران امریکا کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کو وہاں سے نکالے جانے کی وجہ سے پوری ہوگئی، سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی واپس آچکے ہیں اکاؤنٹ فریز ہو چکے ہیں جن کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ تھے وہ منسوخ ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری سکیورٹی کی مد میں اربوں روپے وہاں جمع ہیں جبکہ پاکستان میں لائسنس کے لیے بھی اربوں روپے حکومت پاکستان کو دئیے ہزاروں لاکھوں پاکستانیوں کو باعزت ملازمتیں فراہم کی جو سالانہ آٹھ دس ارب ڈالر دن رات محنت کرکے پاکستان بھجواتے ہیں مگر حکومت پاکستان حالات خراب ہونے کے بعد کچھ نہیں کر رہی ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہو چکے ہیں حکمرانوں کے پاس اس اہم مسئلے کے لیے وقت ہی نہیں۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!