ایران ناکہ بندی ختم نہیں کر رہا بلکہ بڑھا رہا ہے،امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف نے پینٹاگون میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران جنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ پیگستھ نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں ہمارا مقصد واضح ہے اور ہماری حکمت عملی مکمل طور پر درست سمت میں جارہی ہے۔ ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔
انھوں نے الزام عائد کہا کہ امریکا کے ایران میں کیے گئے اقدامات کو دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔ مزید دباؤ جاری رکھیں گے۔ ایران وہ ملک ہے جس نے اپنے ہی ملک میں 45 ہزار مظاہرین کی جان لی ہے۔
وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر امریکا کا کنٹرول ہے اور وہاں سے بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکی صدر چاہیں گے بلکہ مزید ناکہ بندی کے لیے ایک اور امریکی بحری بیڑہ پہنچنے والا ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے بقول امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والے ہر جہاز کو تباہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں کی جا رہی ہے۔ ایران دانشمندی دکھائے۔ اس کے پاس بہتر معاہدہ کرنے کا موقع موجود ہے۔
امریکی وزیر دفاع و جنگ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے افواج تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کو ناقابلِ توڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناکہ بندی ختم نہیں بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے مزید بتایا کہ ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی کو سخت کرنے کے لیے ایک اور امریکی بحری بیڑا بھی پہنچنے والا ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!