Blog
ایس ایچ او ملا گوری فائرنگ کیس میں 2 ملزمان ہلاک ملزمان کو جائے وقوعہ لے جایا جارہا تھا نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار 2 زیرحراست ملزمان کو پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر مختلف اطراف سے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار محفوظ رہے، تاہم زیرحراست ملزمان اشفاق احمد ولد امین اللہ جان اور ہدایت خان ولد سبیلہ جان فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین پر ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث تھے اور انہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔پولیس نے واقعے کے تمام پہلوں سے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ فرار حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا گیا ہے۔