Sports

بابر اعظم نے عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا بابر اعظم نے فارم برقرار رکھتے ہوئے 4 اننگز میں 193 رنز بنائے

پورٹ آف اسپین: پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق کپتان عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابرکردی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز میں کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ میں عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے 4 اننگز میں 193 رنز بنائے، جہاں ان کی اوسط 96.50 رہی، اور وہ سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔بابر اعظم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 23 رنز بنائے، تاہم دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ نصف سنچری اسکور کی۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ان کی 88 رنز کی اننگز نے پاکستان کو 43 رنز کی اہم برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔سیریز کی آخری اننگز میں بابر نے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *