Blog
بلاول بھٹو آزاد کشمیر کی شکست تسلیم کریں مریم نواز بلاول اپنی ہی حکومت اور انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں کھلے دل سے شکست تسلیم کرے کیونکہ یہ فیصلہ عوام نے کیا ہے، بلاول اب سندھ میں جاکر اپنی کارکردگی کا بہتر کریں۔مسلم لیگ ن کے کارکنان کے نام جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں الیکشن جیتے تو ٹھیک اور انہیں آزاد کشمیر میں دھاندلی نظر آرہی ہے جبکہ یہاں تو نگراں حکومت نہیں ہوتی اور گزشتہ ایک سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی جانب سے آج جو زبان استعمال کی گئی اُس پر افسوس ہے مگر کیا وہ دھاندلی کا الزام اپنی ہی حکومت اور وزیراعظم پر لگا رہے ہیں کیونکہ یہاں تو پی پی کی حکومت کی زیر نگرانی الیکشن ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول کو یہ سمجھنا ہوگا کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کرتے ہیں اور آزاد کشمیر کے عوام نے اپنی ترقی، خوش حالی کیلیے ن لیگ کو ووٹ دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ میں 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے مگر ان کے پاس کوئی ایک ایسا منصوبہ نہیں جسے عوام کو دکھا سکے، یہ پورے الیکشن میں طعنے، ذاتیات پر بات کرتے رہے مگر عوام کو اپنا سندھ کا کوئی ایک منصوبہ نہیں بتاسکے۔مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے سوچ سمجھ کر ووٹ دیا کیونکہ مظفر آباد کو کراچی بنانے اور کشمیر کو سندھ بنانے کی بات آپ نہیں کرسکے، آپ سندھ اور کراچی میں محنت، کام اور خود احتسابی کریں کیونکہ اس وقت تو وہاں حالات اور کاردگی صفر نظر آتی ہے