Pakistan

بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی سے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے ہوگا، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست کردی ساتھ ہی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کو خوش آئند اور جمہوری روایت قرار دے دیا۔پیپلز پارٹی کے وفد نے اپوزیشن سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات کی گئی۔اپوزیشن چیمبر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، ملاقات میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر، عامر ڈوگر اور عادل بازئی بھی موجود تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حزب اختلاف کے قائدین کے درمیان پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔اپوزیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے حزب اختلاف کے قائدین سے پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہو کر فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی، اپوزیشن رہنماؤں نے کہا بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹیوں کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، پیپلز پارٹی اور حزب اختلاف کے قائدین نے پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، پیپلز پارٹی نے انتخابات میں شفافیت کے لیے انتخابی اصلاحات میں کردار ادا کرنے پر زور دیا، پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور علاج کو خوش آئند قرار دیا، پیپلز پارٹی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی ایک جمہوری روایت ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں، لانگ مارنگ موخر کرنے سے متعلق فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *