Pakistan

بلاول کو اہم عہدہ ملنے کا امکان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیاجائے گا۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکےہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کو 2 سال مکمل ہو چکے تھے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ارکان کی نامزدگی جلد کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتیاں معمول کی کارروائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *