Pakistan

مولانا فضل الرحمان متحرک پی ٹی آئی لانگ مارچ:مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ:مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کو پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق مولانا کے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جو تاحال زوم پر جاری ہے جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا نےحکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی کی بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے رانا ثنااللہ اور اسپیکر ایازصادق، طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *