World

بھارت؛ اترپردیش میں شدید بارش، 56 افراد ہلاک تین روز کے دوران 66.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ

بھارت کی ریاست اترپردیش میں گزشتہ تین روز جاری شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سرکاری ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ شمالی ریاست اترپردیش میں تین روز سے بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران 56 افراد کی ہلاکت کی رپورٹس ہیں۔ریاست کے ریلیف کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بارش سے اترپردیش کے اکثر علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ خطے میں خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے دباؤ کی منتقلی کے باعث ہونے والی شدید بارشیں ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے فصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور کسانوں کو اگلے سیزن کے حوالے سے خدشات ہیں۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا ہے کہ اترپردیش میں جمعے سے اتوار کے دوران 66.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس سیزن میں معمول کی بارش 7.6 ملی میٹر ہوتی ہے۔اترپردیش بھارت کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں جون میں شروع ہونے والا مون سون کا سیزن ستمبر تک جاری رہتا ہے جہاں 24 کروڑ سے زائد شہری موسلادھار بارش اور آندھی کا شکار رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *