بھارتی ریاست کا بڑا فیصلہ، حجاب پر سے پابندی ختم

کرناٹک حکومت نے بدھ کے روز سالوں تک جاری رہنے والے احتجاج اور عدالتی کشمکش کے بعد کلاس رومز میں حجاب پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
کانگریس کی قیادت میں موجود حکومت نے سابقہ بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، نئی پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں میں طلبہ کو محدود دائرے میں رہتے ہوئے روایتی اور ذاتی مذہبی علامتیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق یہ فیصلہ 2022 میں نافذ کی گئی اس پابندی کے خاتمے کی علامت ہے جس کے تحت کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
حجاب پر پابندی فروری 2022 میں اس وقت لگائی گئی تھی جب کرناٹک میں کئی مسلم طالبات کو ہیڈ اسکارف (حجاب) پہننے کی وجہ سے کلاسوں میں جانے سے روک دیا گیا تھا، جو کہ مقررہ یونیفارم کا حصہ نہیں تھے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *