Sports

بھارت کا پاکستان کیساتھ کسی بھی کھیل کی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار

بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ کھیلوں کی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف براہِ راست کھیلوں میں حصہ لینے کی حامی نہیں ہے۔
بھارتی وزارتِ کھیل نے مختلف کھیلوں کی تنظیموں، اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس اتھارٹیز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارتِ کھیل کے مطابق بھارت اپنی سرزمین پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی دوطرفہ سیریز کی میزبانی نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنی ٹیموں کو پاکستان بھیجے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ دوطرفہ مقابلوں کے حوالے سے بھارتی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔
تاہم کثیر ملکی مقابلوں کے حوالے سے بھارت کا کہنا ہے کہ ایسے ایونٹس میں شرکت کا فیصلہ بین الاقوامی اسپورٹس اداروں کی پالیسی اور کھلاڑیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *